Friday, 19 April 2024, 08:07:58 am
بھارت میں کسانوں کااحتجاج، مظاہرین اورپولیس کےدرمیان جھڑپیں
November 27, 2020

بھارت کے  دارالحکومت نئی دہلی میں کسانوں کے روزگار کےلئےخطرے کاباعث بننے والے نئے قوانین کےخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

 پولیس نے کسانوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کےلئے آنسوگیس کا استعمال کیا اور پانی پھینکا۔

بھارت میں مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے متعارف کرائےگئے نئے قوانین پر لاکھوں کسانوں کوتحفظات ہیں ان قوانین کا مقصد فصلوں کی خریداری کے عمل کو آزادانہ بنانا ہے تاہم کسانوں کا موقف ہے کہ اس اقدام سے کسان بڑے تاجروں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.