Thursday, 21 March 2019, 10:20:31 am
کوہالہ پن بجلی منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، سردار مسعود
November 27, 2018

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 1124 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل کوہالہ پن بجلی منصوبے کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں کوہالہ پن بجلی کمپنی کی طرف سے ان کو دی گئی Presentation سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر کی حکومت بھی اس منصوبے سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہے اور اسے آبی واجبات اور دیگر ٹیکس بھی وصول ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

سردارمسعود خان نے کمپنی کو اس منصوبے کے ماحولیاتی نقصانات کم کرنے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں آزادجموں و کشمیر کو شامل کرنے پر پاکستان اور چین کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔