Thursday, 25 April 2024, 06:47:46 am
جاپانی تاجروں کا کراچی میں مزید سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
November 27, 2017

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات کی مضبوطی سے پاکستان میں غربت میں کمی اور ترقی کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے  پیر کے روز کراچی میں پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں کامیابی سے شہر میں کام کر رہی ہیں۔جاپانی تاجروں نے گورنر کو بتایا کہ ان کی کمپنیاں کراچی میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ادھر پاکستان میں فلپائن کے سفیر کی سربراہی میں پاکستان فلپائن بزنس فورم کے ایک وفد نے بھی کراچی میں گورنر سے ملاقات کی اور پاکستان میں کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.