Wednesday, 24 April 2024, 06:42:45 pm
اقتصادی راہداری میڈیا فورم کا اسلام آباد میں اجلاس
November 27, 2017

 تیسرا سی پیک میڈیا فورم پیر کے روز اسلام آباد میں شروع ہوا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کو  قریب لاتے ہوئے معلوماتی اورثقافتی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا کہ عوامی سطح پر روابط اور ذرائع ابلاغ کے مابین تعاون اقتصادی راہداری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کوششیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا موثر جواب ہیں اور ان منصوبوں کی میڈیا کے ذرائع تشہیر سے ان کے مقاصد کے حصو ل میں مدد ملے گی۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے مستقبل کے لئے چین کے اعتماد کی  مظہر ہے جس سے  ملک بھر میں ترقی اورخوشحالی آئے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ اور ایک معاشی تصور ہے۔پاکستان میں چین کے سفیر Yao jingنے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم ہمارا اعلی سطح کا تعاون اور شراکت داری ہے اور یہ منصوبہ کامیاب تکمیل کے لئے مزید ذمہ داری کا  متقاضی ہے۔ چینی سفیر نے پورے خطے کے لئے چین اورپاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا کیونکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بہتر روابط اورپرامن ہمسائیگی کا منصوبہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.