فائل فوٹو
امریکہ میں ڈیمو کریٹک اور ریبلیکن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے گیارہ ارکان کانگریس نے ترکی کو ایف سولہ طیاروں کی ممکنہ فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر جوبائیڈن اور وزیر خارجہ انتونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں انہوں نے ترکی کو اِن طیاروں کی فروخت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس ایسے کسی بھی سودے کا راستہ روکے گی۔ترکی کی طرف سے روسی ایس 400میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے تناظر میں امریکی ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہ کریں اور ایسے اتحادی ملک کو ایف سولہ طیارے فراہم نہ کریں جس کا رویہ دشمنوں جیسا ہے۔