Wednesday, 24 April 2024, 10:11:20 pm
دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا
October 27, 2021

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج(بدھ) یوم سیاہ منایا جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وہ اپنے وطن پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اورناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے ۔

اس دن کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔دنیا بھرکے دارالحکومتوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی طرف دلانا ہے ۔ہڑتال اور مارچ کی اپیل میرواعظ عمر فاروق کی زیرقیادت کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے ۔یوم سیاہ منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پانچ اگست 2019ء سے نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے جاری فوجی محاصرے کے باعث کشمیری عوام کی مشکلات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے۔کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرقیادت آج پشاور میں ایک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں پر قابض فورسز کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔وہ کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کے حق میں اور مقبوضہ خطے میں بھارت کے قابض فورسز کے ظلم وتشدد کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی سردارعثمان بزدار کی قیادت میں لاہو رمیں کشمیر واک کا اہتمام کیاگیا ۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں نعرے لگارہے تھے ۔گورنر پنجاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کوان کی قربانیوں کا پھل ملے گا اوربھارت کو ان کا حق خودارادیت دینا ہوگا ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر ، وزیراعظم عمران خان کے جرات مندانہ موقف کے مطابق جلد حل کیاجائے گا ۔ملک کے دوسر ے حصوں کی طرح پورے سندھ میں بھی کشمیر یوم سیاہ منایا گیا۔ آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی نے آج راولا کوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب TETRINOTE کی سرحدی راہداری کا دورہ کیا اور کنٹرول لائن کی دوسری جانب مقیم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔مظفرآباد میں ضلعی آفس کمپلیکس میں کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔آزاد جموں وکشمیر کے بلدیات اور دیہی ترقی کے وزیرخواجہ فاروق احمد مہمان خصوصی تھے مظاہرے میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیر فہیم ربانی، قانون ساز اسمبلی کے ارکان ، حریت رہنمائوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.