تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کہاگیاہے کہ دنیا بھر میں سال کے پہلے چھ ماہ میں براہ راست عالمی سرمایہ کاری میں نصف کمی آئی ہے۔اقوام متحدہ کے تجارت اور ترقی کے ادارے نے عالمی سرزمایہ کاری کی تازہ ترین مانیٹرنگ میں کہا ہے کہ مشرقی ایشیاء میں پائندہ بحالی نظرآرہی ہے جس سے ترقی پذیر معیشتوں کی طرف سے سرمایہ کاری مستحکم ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہاگیا یہ انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے جو صحت کے بحرانوں کی حدت اور وبائی حالت کے معاشی اثرات کو کم کرنے کی پالیسی پر منحصر ہے۔