Friday, 29 March 2024, 12:06:34 pm
عالمی کمپنیاں پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید مشینری متعارف کرائیں ، وزیرصنعت
September 27, 2022

وزیرصنعت وپیداوار سید مرتضے محمود نے زرعی آلات تیار کرنے والی عالمی کمپنیوں پرزوردیا ہے کہ وہ پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید مشینری متعارف کرائیں۔۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج (منگل)اسلام آباد میں جاپان کی کتوبا کارپوریشن کے ایگریکلچر مشینری اوورسیز سروس ڈیپارٹمنٹ کے منیجر کی قیادت میں چار رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی پیداوار کیلئے پلانٹ لگانے کے سلسلے میں کتوبا کارپوریشن کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے وفد پرزوردیا کہ وہ پاکستان میں کسانوں کیلئے نئی مشینری کے فاضل پرزہ جات بھی تیار کریں۔وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ان کی کمپنی نے مختلف اقسام کی زرعی مشینری تیار کی ہے جس میں زرعی مشینوں کے انجن ، ٹریکٹر، کمبائن ہارویسٹر اور رائس ٹرانس پلانٹرز شامل ہیں۔وفد کے شرکاء نے کہاکہ ان کی کارپوریشن پاکستان کے زرعی شعبے کیلئے ان کی ضروریات کے مطابق مشینری تیارکرنے کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.