Saturday, 20 April 2024, 11:26:25 am
کراچی ساحلی زون کی سی پیک میں شمولیت سے ملکی ترقی کے امکانات بڑھ جائیں گے،ڈاکٹر خالد
September 27, 2021

پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر خالد منصور نے کہا ہے کہ راہداری کے بارے میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کمپری ہنسیو کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت سے ملک کی ترقی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔انہوں نے رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالاتِ حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شمولیت سے مقامی افراد کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اربوں ڈالر کا سی پیک منصوبہ علاقے کی قسمت بدل دے گا اور یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا شاندار موقع ہے۔ خالد منصور نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور نجی شعبے کی شمولیت سے پاکستان منصوعات کی تیاری کا مرکز بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت شراکت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور سی پیک کے منصوبوں میں ہر صوبے کا حصہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.