Saturday, 20 April 2024, 03:37:19 pm
سردار مسعود کا بھارتی صدر کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی شدید مذمت
July 27, 2021

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ ریاست کے عوام بھارتی ریاست کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور انہیں اس دورے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے اذیت دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں تمام حدیں عبور کرتے ہوئے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے اسے بھارتی یونین کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ حرکت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اپنی آزادی اور حق خودارادیت کیلئے جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں کیونکہ آزاد کشمیر کے چالیس لاکھ اور پاکستان کے بائیس کروڑ عوام ان کے ساتھ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.