Thursday, 25 April 2024, 12:39:50 am
پاکستان سیاحت کے اعتبار سے پورے خطے میں سب سے زیادہ وسائل کا حامل ملک ہے: وزیراعظم
July 27, 2021

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات پر اب تک کی پیش رفت کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے پورے خطے میں سب سے زیادہ وسائل کا حامل ملک ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو خطے میں سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے اقدامات مقررہ وقت کے اندر اٹھانے چاہئیں جس سے سرمایہ کاری اور غیر ملکی زرِ مبادلہ آئے گا۔سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاحتی تہواروں کا کیلنڈر اُن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا جانا چاہئیے تاکہ سیاح ان تہواروں میں کسی رکاوٹ کے بغیر شرکت کر سکیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام صوبوں میں سیاحتی مقامات کی جیو میپنگ کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔اس اقدام سے سیاحتی مقامات پر ترقیاتی کاموں اور سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔اجلاس کو نندانہ قلعے میں ترقیاتی کام کے آغاز اور ساحلی سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.