Thursday, 25 April 2024, 04:10:20 pm
کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 73واں یوم شہادت
July 27, 2021

کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 73 واں یومِ شہادت منگل کے روز منایا گیا۔محمد سرور 10 نومبر 1910ء کو گوجر خان کے گائوں سنگھوڑی میں پیدا ہوئے۔وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کیپٹن محمد سرور شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ اُن کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفا داری ہمیشہ عزم کی ایک مثال رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن اور کشمیر کے لئے کیپٹن سرور کی قربانی نے ہمارے اس عزم کو مزید پختہ کیا ہے کہ ہم ہر قیمت پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قوم کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثال بہادری اور غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.