Friday, 19 April 2024, 11:37:43 am
بھارتی حکومت نے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے کشمیریوں کے قتل کی طویل مدتی پالیسی اپنا رکھی ہے،حریت کانفرنس
July 27, 2021

غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے خبردارکیاہے کہ مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوںکو ایک ایک کرکے قتل کرنے کی طویل مدتی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں محاصروں اورتلاشی کی مسلسل کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارتی قابض افواج نے عید کے مقدس دنوں میں بھی کشمیریوں کو نہیں بخشا۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہارکیاکہ بھارت موجودہ دور میں بھی کشمیریوں کو دبانے کے لئے پرانے دور کی طرح فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے ۔

ادھرضلع بانڈی پورہ میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے ہفتے کے روز علاقے میں تین نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.