Wednesday, 12 August 2020, 08:35:13 am
وزیرتعلیم کا ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور
July 27, 2020

تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے تعلیم کی راہ میں حائل مشکلات کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ملک میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے Ed-Tech  کے شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے سرکاری و نجی شعبوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے عظیم مقصد کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تعلیم آن لائن مواد مرتب کرنے، اساتذہ کی تربیت، دیہی علاقوں کے سکولوں کی ترقی اور طلبہ و اساتذہ کی نگرانی میں مددگار ہو گی۔