Saturday, 11 July 2020, 04:56:37 pm
بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، فواد
June 27, 2020

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علاقائی معاملات کی جانب بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ اور بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے موثر سفارتکاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔