Wednesday, 24 April 2024, 11:28:13 am
افغان صدر اشرف غنی آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں
June 27, 2019

افغان صدر اشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آج (جمعرات) سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔وزرائ' مشیروں' اعلیٰ عہدیداروں اور تاجروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد افغان صدر کے ہمراہ ہوگا۔ دورے کے دوران وہ صدر ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔دونوں ملکوں کے د رمیان تفصیلی بات چیت میں سیاست' تجارت' معیشت' سیکورٹی' امن اور مفاہمت' تعلیم اور عوام کی سطح پر وفود کے تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔صدر غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ ایک کاروباری فورم میں شرکت کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے کاروباری نمائندے بھی شریک ہوں گے۔صدر اشرف غنی کا پاکستان کایہ تیسرا دورہ ہے جو حال ہی میں امن اور یکجہتی کیلئے تاریخی افغانستان' پاکستان لائحہ عمل کے پہلے جائزہ اجلاس کے بعد کیا جارہا ہے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے لوگ برادرانہ تعلقات کے علاوہ تاریخی ' لسانی اور ثقافتی تعلقات کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں۔بیان میں کہاگیاہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان قریبی روابط سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.