Saturday, 20 April 2024, 05:42:46 pm
اے پی سی کابڑاہدف قرضے کا انکوائری کمیشن تھا:ڈاکٹر فردوس
June 27, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں انکشاف کیاگیاہے کہ ان کابڑاہدف قرضے کا انکوائری کمیشن تھا۔اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ان کی سوچ منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے اور سینیٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کی معطلی پرختم ہوتی ہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز سے ہمدردی ہے کیونکہ وہ مولانافضل الرحمان کی حمایت استعمال کرکے جوحاصل کرناچاہتی تھیں وہ حاصل نہیں کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ اے پی سی کی طرف سے رہبرکمیٹی کاقیام قوم کے ساتھ مذاق ہے اوررہبر کے مطلب اورقوم کے سامنے اس کے حقیقی مفہوم کی وضاحت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ رہبر کمیٹی کاحصہ بننے والے نناوے اعشاریہ نوفیصدافرادبدعنوانی میں ملوث ہیں اسی لئے انہوں نے اپنے اعلامیے میں بدعنوانی کالفظ استعمال نہیں کیا۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ انہیں جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام سے مسترد ہونے والے افراد انہیں گمراہ کرنے کی کوشش میں ایک بارپھر ناکام ہونگے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کے ذمہ دارافراد کاپاک فوج کونشانہ بنانے کایہ کوئی نیا ایجنڈا نہیں ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک کوترقی وخوشحالی کی جانب لے جانے کے لئے پُرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.