Wednesday, 24 April 2024, 11:32:55 pm
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیرکا نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور
May 27, 2021

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو ترقی کے لئے ہنرمندبنانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنر کے شعبے میں وظائف دے رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.