Friday, 19 April 2024, 10:11:37 pm
سخت محنت کے بل بوتےپرہم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مضبوط مراسم قائم کئے ہیں: میجرصبا انور
May 27, 2020

 عوامی جمہوریہ کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے مشن میں کام کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ٹیم کی سربراہ میجر صبا انور نے کہاہے کہ سخت محنت کے بل بوتے پر ہم نے مقامی لوگوں کے ساتھ مضبوط مراسم قائم کئے ہیں جو وسطی افریقی ملک میں امن کے فروغ کےلئے عالمی ادارے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 اےپی پی کو دیے گئے آن لائن انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحفظ بڑھانے سے علاقے میں تشدد کےواقعات ،بچوں کی عسکریت پسندی کےلئے بھرتی اور مسلح گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگو میں خواتین افسروں نے باآسانی خواتین کے ساتھ رابطے قائم کئے اور ٹیم کو اپنی ذمہ داری موثر طورپر ادا کرنے کے قابل بنانےکےلئے ان کے مسائل بہتر طور پر سمجھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.