Friday, 29 March 2024, 11:25:55 am
وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے متفق ہونے کا خیرمقدم
May 27, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مسلسل اپیل کر رہا ہے کہ مودی کے ہندو بالادستی کے نظریے اسلام مخالف پروپیگنڈے اور تشدد اور علاقائی عدم استحکام پھیلانے کی مذمت کی جائے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام پر اتفاق اور اسلامی تعاون تنظیم کے آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے ایسے واقعات کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.