Thursday, 18 April 2024, 08:22:39 am
وزیر اطلاعات کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیان کا خیرمقدم
May 27, 2020

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

 آج (بدھ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے موقف کی فتح بھی ہے، انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کو مسلمانوں سے جوڑنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے نفرت پر مبنی سوچ کا عکاس ہے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ مسلمان آبادی کے خلاف بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.