Sunday, 05 July 2020, 05:36:20 pm
کرونا کےمشکل وقت میں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمودخان
May 27, 2020

فائل فوتو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کرونا کے موجودہ مشکل وقت میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بدھ کے روز پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مختلف خدمات تک عوام کو رسائی کی فراہمی کیلئے حکومت نے ای والنٹیئر منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی حکومت نے نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں۔