Wednesday, 17 April 2024, 02:05:14 am
بھارت میں ہندوتوابالادستی کےنظریےکی حامل مودی حکومت ہمسایہ ملکوں کےلئےخطرہ بن رہی ہے:وزیراعظم
May 28, 2020

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا بالادستی کے نظریے کی حامل مودی حکومت نازی طرز کی اپنی متکبرانہ توسیع پسندی کی پالیسیوں کے باعث ہمسایہ ملکوں کےلئے خطرہ بن رہی ہے۔

 آج اپنے ٹویٹس میں انہوں نے نیپال اور چین کے ساتھ بھارت کے سرحدی تنازعات کا حوالہ دیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جھوٹے جعلی آپریشن کا خطرہ ہے جبکہ شہریت کے متنازع قانون سے بنگلہ دیش کو خطرہ لاحق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ سب مقبوضہ جموں و کشمیر کےغیر قانونی الحاق کے بعد ہورہا ہے جو چوتھے جینوا کنونشن کے تحت جنگی جرم اور اس  اقدام کا مقصد آزاد جموں و کشمیر کےلئے دعویٰ کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ میرا ہمیشہ یہ موقف رہاہے کہ فسطائی مودی حکومت نہ صرف بھارت کی اقلیتوں کو دوسرے درجے کے شہریوں  کی حیثیت دیتے ہوئے ان کےلئے خطرہ ہے بلکہ اس نے علاقائی امن بھی داوپر لگادیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.