Monday, 13 July 2020, 11:04:15 am
اشرف صحرائی کی برطانیہ میں سکھوں کے گوردوارے پر حملے کی سخت مذمت
May 27, 2020

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورتحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے برطانیہ میں سکھوں کے گوردوارے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

 سرینگر سےجاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ سکھوں نےہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ نصب العین کی حمایت کی ہے۔

 جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے بھی ایک بیان میں ڈربی میں گورو ارجن دیو گوردوارے پر حملے کی مذمت کی۔

(این این آر، وہاج بشیر)