Tuesday, 16 April 2024, 10:21:11 pm
عید تعطیلات کے دوران کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلقہ قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا
May 27, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بتایا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے احتیاطی ہدایات اور ضابطہ کار پر غیر اطمینان بخش عمل درآمد کے باعث کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلقہ قواعد و ضوابط اور ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔اجلاس نے اس وباء کی روک تھام کیلئے طے شدہ ضابطہ کار پر عمل درآمد کیلئے وفاقی اکائیوں کے کردار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.