Friday, 19 April 2024, 10:18:10 pm
دنیا بھر میں ہمارے سفارتخانے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، در پیش مسائل کے حل کےلئے کام کررہے ہیں: شاہ محمود قریشی
February 27, 2021

یورپ پاکستا ن دوستی فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال Losar نے آج دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حالات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی خصوصی ہدایات پر دنیا بھر میں ہمارے سفارتخانے بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں در پیش مسائل کے فوری حل کےلئے کام کررہے ہیں۔ پرویز اقبال Losar نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران محدود وسائل کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتخانوں کے تعاون کے اقدامات کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.