Friday, 19 April 2024, 05:14:52 am
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے2سال مکمل ہونے پروزیراعظم کی پوری قوم کومبارکباد
February 27, 2021

وزیراعظم عمرا ن خان نے دو ہزار انیس میں آج ہی کے دن پاکستان کے خلاف بھارت کی غیرقانونی فوجی مہم جوئی اور فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آج اپنے متعدد ٹویٹس میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پختہ عزم کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق منتخب وقت اور مقام پر دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کی واپسی کے ذریعے بھارت کے غیرذمہ دارانہ فوجی طاقت کے جواب میں عالمی برادری کے سامنے پاکستان کی جانب سے ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی حمایت کی ہے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل میں پیشرفت کیلئے تیار ہیں۔کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سازگار ماحول میں مزید پیشرفت کا تمام تر دارومدار بھارت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا دیرینہ حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت ضروری اقدامات کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.