Thursday, 02 April 2020, 11:16:10 am
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا نئی دلی میں امن اور معمولات کی بحالی پر زور
February 27, 2020

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں امن اور معمول کے حالات کی بحالی پر زوردیا ہے ۔

عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی نئی دلی میں صورتحال پرگہری نظر ہے اوران کا یہ مستقل موقف ہے کہ پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے اور بھارتی فورسز کو ضبط وتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے ۔