Thursday, 25 April 2024, 08:40:27 pm
پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات قائم ہیں:صدر
February 27, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات قائم ہیں۔

 آج اسلام آباد میں مصر کے کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع جنرل محمد احمد ذکی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔

 صدر نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف کامیاب جنگ لڑی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.