Thursday, 09 April 2020, 07:18:40 am
وفاق،خیبر پختونخوا کا پشاور میں ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کیلئے معاہدہ
February 27, 2020

وفاقی اورخیبرپختونخوا کی حکومت نے جمعرات کے روز پشاور میں ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کیلئے ایک معاہدے پردستخط کئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔فواد چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے خیبرپختونخوا کو معاشی سرگرمیوں کامرکز بنانے کا تہیہ کررکھا ہے ۔