Thursday, 25 April 2024, 12:20:25 am
پاکستان امن چاہتا ہے لیکن وہ کشمیر پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،صدر
February 27, 2020

صدر ڈاکٹرعارف علوی نےکہاہے کہ پاکستان امن پسند اور امن کا خواہشمند ہے لیکن وہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 آج اسلام آباد میں انتہا پسند بھارت بمقابلہ ذمہ دار پاکستان کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 صدر نے کہا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کےخلاف جعلی آپریشن کرنے سے باز رہے۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخرہے جنہوں نےگزشتہ 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ اور بری فوج کو دہشت گردی کو شکست دینے اور ماد ر وطن کی سرحدوں کا دفاع کرنے پرمبارکباد دی۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اوروہ دنیا میں ہر اقلیت کےلئےآواز  بلند کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں ، سکھوں اور عیسائیوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مسئلہ موجود ہے اور عالمی برادری کو اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق یقینی بنانے کےلئے بھارت پر دباو ڈالنا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.