Friday, 29 March 2024, 08:16:51 pm
حکومت کابالاکوٹ پربھارتی فضائی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے حملے کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ''سرپرائزڈے''منانے کااعلان
February 27, 2020

حکومت نے بالاکوٹ پربھارت کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے جوابی حملے کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج''سرپرائزڈے''منانے کااعلان کیاہے۔

گزشتہ سال ستائیس فروری کوپاک فضائیہ نے آپریشنSwift Retortمیں دوبھارتی لڑاکاطیاروں کومارگرایااوردشمن کوخبردارکرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ٹھکانوں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا۔پاک فوج نے بھارتی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دے کرقوم سے کیاگیااپناوعدہ پوراکیا۔آپریشن میں بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر Abhinandan Varthamanکو بھی گرفتار کرلیاگیاجس کامِگ۔21طیارہ پاک فضائیہ نے مارگرایا،تھابعدمیںپائلٹ کوجذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی حکام کے حوالے کردیاگیا۔

ادھرلاہورآرٹس کونسل نے آج اس سلسلے میں مختلف رنگارنگ پروگراموں کااہتمام کیاہے جب آج ہی کے روزپاک فضائیہ کے بہادر جانبازوں نے دوبھارتی طیاروں کو حیران کن فضائی حملوں میں مارگرایا۔الحمراء آرٹ گیلری میں دن ساڑھے تین بجے تصاویرکی ایک نمائش منعقدکی جارہی ہے جبکہ شام چاربجے الحمرا حال میں ''ہم سے نہ ٹکرانا''کے عنوان سے ایک خصوصی ڈرامہ نشرکیاجائے گا اور یہ دن منانے کے لئے خصوصی واک کابھی اہتمام کیاجائے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.