Thursday, 02 April 2020, 11:30:47 am
امریکی کمیشن کی نئی دلی میں مسلمانوں کیخلاف خونریز فسادات کی شدید مذمت
February 27, 2020

عالمی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں مسلمانوں کے خلاف خونریز فسادات کی شدید مذمت کی ہے ۔

کمیشن نے ایک بیان میں ان واقعات پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوائیوں کے حملوں سے مسلمانوں کومحفوظ رکھنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی ۔کمیشن نے بھارتی حکومت پرزوردیا کہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ظالمانہ اور اندھادھند تشدد سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔اس سے پلے امریکی کمیشن نے گزشتہ برس کی اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے دوسرے درجے کے ممالک میں شامل کیاتھا۔