Friday, 17 August 2018, 11:32:14 pm
میاں شہبازشریف کی پارٹی کے قائم مقام صدر کے طور پر نامزدگی دانشمندانہ فیصلہ قرار
February 27, 2018

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میاں شہباز شریف کے پارٹی صدر نامزد ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

منگل کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا اور یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

 

 قانون و انصاف کے وزیر چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے میاں شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کیا ہے اور اگلے ماہ کی چھ تاریخ کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اسکی توثیق کی جائے گی۔

 

 پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو سیاست اور نظم ونسق کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔