Friday, 29 March 2024, 04:54:52 am
ٹینڈر نوٹس
February 27, 2018

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ٹینڈر نوٹس

 

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان ) حیدر آباد کے دفتری استعمال کیلئے800cc کار ( بغیر ڈرائیور) کے لئے ٹینڈر/ پیشکش مطلوب ہیں۔ ٹینڈر زیر دستخطی کو مورخہ 14 مارچ2018 دن گیارہ بجے تک پہنچ جانی چاہئیں جو کہ اسی روز دن ساڑھے گیارہ بجے تمام بولی دہندگان یا ان کے نمائندگان کی موجودگی میں کھولے جائیں گے۔ بولی دہندگان کو مبلغ دس ہزار روپے پے آرڈر یا بنک ڈرافٹ کی صورت میں بحق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان حیدرآباد بطور ضمانت جمع کروانا ہونگے۔ بصورت دیگر ٹینڈر قابل قبول نہ ہوگا۔ ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو پی پی آر اے قوانین کے مطابق مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ شرائط وضوابط1 ۔ موجودہ قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہوگی۔2 ۔ گاڑی مالک کو طے شدہ رقم کی ادائیگی ماہانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔3 ۔ کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کیلئے ہوگی جو احسن کارکردگی کی بنیاد پر قابل تجدید ہے۔ 4 ۔ دوران معاہدہ دفتر کی اجازت کے بغیر گاڑی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔5 ۔ گاڑی مالک یا ڈرائیور کا رویہ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ادارے کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت پندرہ دن کے پیشگی نوٹس پر معاہدہ کو منسوخ کردے۔ 6 ۔ معاہدہ ہوجانے کی صورت میں مالک یا ڈرائیور گاڑی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریگا۔ 7 ۔ گاڑی 24 گھنٹے دفتری استعمال میں رہے گی۔ 8۔ پیٹرول یا CNG کے اخراجات دفتر برداشت کرے گا تاہم انجن آئل اور آئل فلٹر کی تبدیلی گاڑی مالک کے ذمہ ہوگی۔ 9۔ گاڑی خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظام گاڑی مالک کے ذمہ ہوگی۔10۔ گاڑی کی دیکھ بھال (Repair & Maintenance)ٹیکس اور انشورنس وغیرہ مالک کے ذمہ ہوگی۔11۔ معیاد مکمل ہونے پر کنٹریکٹ جاری رکھنے کی صورت میں تیس ایام قبل تحریری طور پر دفتر کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔12 ۔ زرضمانت کنٹریکٹ کی معیاد مکمل ہونے کے بعد قابل واپسی ہے۔

اسٹیشن ڈائریکٹر، پی بی سی حیدرآباد فون نمبر022-9200590

Error
Whoops, looks like something went wrong.