Friday, 29 March 2024, 03:33:23 am
حکومت کی موثرپالیسیوں کےنتیجےمیں معیشت میں استحکام آیاہے:وزیراطلاعات
January 27, 2021

اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت میں استحکام آیا ہے ۔ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوںکے فوائد عوام تک پہنچیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی کو ایک ہندسے لایا جاچکا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سازوسامان کی تیاری کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقی دیکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حسابات جاریہ کے خسارے کو صفر پر لاچکے ہیں اور چند ماہ سے یہ برقرار بھی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف موجودہ حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے مسئلے پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی پر چھ کھرب روپے خرچ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھرب بیس ارب روپے مختلف شعبوں کی معاونت خصوصاً کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کیلئے فراہم کئے گئے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.