نوازشریف نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقات کو خصوصی ریلیف دیا گیا ہے

وزیر اعظم نے بجٹ کو انتہائی متوازن قرار دے دیا
26 مئی 2017 (22:34)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ بجٹ انتہائی متوازن ہے اور اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بجٹ کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشرے کے غریب طبقوں کو خصوصی ریلیف دیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کی قلت پرقابو پانے کیلئے توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے خاطر خواہ رقوم مختص کی گئی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی متعدداقدامات کئے گئے ہیں۔