وزیر اعظم نے کہا اگلے بجٹ میں دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے خاطر خواہ فنڈ مختص کیے جائیں گے۔

شہری آبادی کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ولیج ڈیفنس کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں،راجہ فاروق
26 مئی 2017 (19:36)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر رہنے والی شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویلج ڈیفنس کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہے۔

جمعہ کے روزضلع حویلی میں کنٹرول لائن کے قریب بھیدی کے مقام پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگلے بجٹ میں دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے خاطر خواہ فنڈ مختص کیے جائیں گے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیرا عظم نے ڈیرہ حاجی پیر سے خواجہ بانڈی روڈ کو قومی پروگرام میں شامل کرنے، دوبہ سے سندر بار تک چیئر لفٹ کی تنصیب، بھیدی یونین کونسل میں بنک اور ڈاکخانے کے قیام، بنیادی صحت کے یونٹ کا درجہ بڑھانے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا۔