فرانس کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کو تعاون کی پیشکش
26 مئی 2017 (19:25)
0

فرانس نے مانچسٹر حملے کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
یہ پیشکش فرانس کے صدر ایمانیول میکخوال نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو آج اٹلی میں گروپ سات کے اجلاس کے موقع پر کی۔
دونوں رہنمائوں نے دفاع، تجارت اور معیشت سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے د ہشت گردی کو شکست دینے کے لئے یورپی سطح پر ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا۔