سیکرٹری خزانہ نے کابینہ کو آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ اور ٹیکس تجاویز کے بارے میں بتایا۔

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی
26 مئی 2017 (19:18)
0

وفاقی کابینہ نے جمعہ کے روزاسلام آباد میں اپنے خصوصی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کی منظوری دی ۔
سیکرٹری خزانہ نے کابینہ کو آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ اور ٹیکس تجاویز کے بارے میں بتایا۔
کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کے حصول کے لئے تنظیم کے ساتھ الحاق کی بھی منظوری دی ۔
اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے ایکٹ مجریہ دو ہزار دس میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس نے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ۔