File photo

کراچی آپریشن انتہائی کامیاب ثابت ہو رہا ہے:زبیر
26 مئی 2017 (17:32)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن انتہائی کامیاب ثابت ہو رہا ہے اور اس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں میئر کراچی وسیم اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
میئر نے گورنر کو کراچی کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔