File photo

کنٹرول لائن پر شہری آبادی کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں:حیدر
26 مئی 2017 (17:17)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر رہنے والی شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویلج ڈیفنس کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہے۔

جمعہ کے روز ضلع حویلی میں کنٹرول لائن کے قریب بھیدی کے مقام پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگلے بجٹ میں دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے خاطر خواہ فنڈ مختص کیے جائیں گے۔