آزادجموں وکشمیر کے صدر نے کہاہے کہ بھارت سی پیک منصوبے سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں آنے والی خوشحالی سے پریشان ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک پروگرام کا اہم حصہ ہے:مسعودخان
26 مئی 2017 (15:49)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ چین کے ایک خطہ ایک سڑک پروگرام سے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور انہیں قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک پروگرام کا اہم حصہ ہے ۔اربوں ڈالر کا یہ منصوبہ کئی دوسرے منصوبوں پر مشتمل ہے ۔
آزادجموں وکشمیر کے صدر نے سی پیک کے حوالے سے بھارتی اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس منصوبے سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں آنے والی خوشحالی سے پریشان ہے ۔