کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے: شبیر احمد شاہ
26 مئی 2017 (15:45)
0

جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے ۔
وہ آج سرینگر میں مانی شنکر آئیر کی قیادت میں ملنے والے بھارتی وفد سے باتیں کررہے تھے۔ملاقات کے دوران شبیر احمد شاہ نے وفد کو بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بدترین ظلم وستم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور وفد میں شامل ارکان پر زور دیا کہ وہ بھارتی عوام اور رہنماؤں کو کشمیر کی حقیقت سے متعلق سنجیدگی سے آگاہ کریں ۔

دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں سابق بھارتی وزیر اورکانگریس کے سینئر رہنماء مانی شنکر آئیرنے کہا کہ وہ بھارت کے عوام کو کشمیر کے زمینی حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کریں گے ۔وہ سرینگر میں سینئر مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور شبیر احمد شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔