چھ مسلم ملکوں پر پابندی بارے امریکی صدر کے حکمنامے پر امتناع برقرار
26 مئی 2017 (15:30)
0

امریکی کی اپیلٹ کورٹ نے چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے باشندوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بارے میں صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے امتناع کو برقرار رکھا ہے۔
اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران ، سوڈان ، صومالیہ ، یمن ، شام اور لیبیا کے شہریوں کو امریکہ داخلے پر پابندی کے صدارتی حکم نامے پر عملدرآمد نہیں کر سکے گی۔اس صدارتی حکم نامے کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنا تھا۔