رقم تباہ شدہ سکولوں ، ہسپتالوں ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیموں اور لیویز کی چیک پوسٹوں پر خرچ کی جائے گی۔

فاٹا میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 5ارب روپے خرچ
26 مئی 2017 (15:25)
0

وفاقی حکومت فاٹا میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے پانچ ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ رقم تباہ شدہ سکولوں ، ہسپتالوں ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیموں اور لیویز کی چیک پوسٹوں پر خرچ کی جائے گی جنہیں گزشتہ چند برسوں کے دوران قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نقصان پہنچا تھا۔