کوئٹہ کے نواح میں پانچ کلومیٹر طویل کچلاک بائی پاس تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر اکانوے کروڑ بیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے عوام کو مواصلات کے جدید ذرائع کی فراہمی پر بھاری رقوم خرچ
26 مئی 2017 (15:22)
0

بلوچستان حکومت صوبے کے دوردراز علاقوں کے عوام کو مواصلات کے جدید ذرائع فراہم کرنے پر بھاری رقوم خرچ کر رہی ہے۔ مواصلات کے صوبائی محکمے کے ایک اہلکار نے آج کوئٹہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ کوئٹہ کے نواح میں پانچ کلومیٹر طویل کچلاک بائی پاس تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر اکانوے کروڑ بیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اسی طرح ضلع جھل مگسی میں پچیس کلومیٹر طویل شاہراہ کو ترپن کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے پختہ کیا جا رہا ہے۔