عمر68 برس ، تقریباً ایک سو پچاس سے زائد فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی۔

نامور موسیقار وجاہت عطرے انتقال کر گئے
26 مئی 2017 (13:35)
0

نامور موسیقار وجاہت عطرے آج لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ان کی عمر اڑسٹھ برس تھی۔انہوں نے تقریباً ایک سو پچاس سے زائد فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی۔

ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف نے نامور موسیقار وجاہت عطرے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں شیراز لطیف نے پاکستانی فلم، ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی دنیا میں موسیقی کے حوالے سے وجاہت عطرے کی خدمات کو سراہا۔
ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر پروگرامز خورشید ملک نے بھی وجاہت عطرے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔