سروے میں کہاگیا ہے کہ دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں،مالیاتی نظم وضبط اورپالیسیوں کے تسلسل کے مثبت نتائج برآمدہوناشروع ہوگئے ہیں۔

موثراقتصادی پالیسیوں اوراصلاحاتی عمل کے تسلسل کی بدولت ملکی معیشت کی متاثرکن کارکردگی
26 مئی 2017 (13:22)
0

ختم ہونیوالے مالی سال کے دوران موثراقتصادی پالیسیوں اوراصلاحاتی عمل کے تسلسل کی بدولت ملکی معیشت کی کارکردگی متاثرکن رہی۔2016-17ء کے اقتصادی سروے کے مطابق زرعی شعبے میں تیزترترقی اور خدمات کے شعبے کی توقع سے بہترکارکردگی کے باعث معیشت کی ترقی کی شرح مستحکم رہی۔
سروے میں کہاگیا ہے کہ دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں ،مالیاتی نظم وضبط اورپالیسیوں کے تسلسل کے مثبت نتائج برآمدہوناشروع ہوگئے ہیں۔
متعلقہ اشاریوں کے مطابق تمام تر اقتصادی اعدادوشمار انتہائی مستحکم ہیں جن میں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو ، افراط زر ، کم پالیسی شرح ، مالیاتی استحکام اور زرعی قرضوں میں اضافہ شامل ہے۔
اقتصادی سروے کا اہم پہلو ایف بی آر کے محصولات کے حصول میں اضافہ ہے ۔ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی کے حوالے سے سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔