file photo

روس کے صدر کا مسائل سے نمٹنے کیلئے روس اور چین کی مشترکہ کوششوں پر زور
26 مئی 2017 (08:47)
0

روس کے صدرولادی میرپوٹن نے بین الاقوامی ایجنڈا سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے روس اور چین کی مشترکہ کوششوں پرزوردیاہے۔
انہوں نے یہ بات چین کے وزیرخارجہWang Yi سے گفتگوکے دوران کہی جنہوں نے کریملن میں اُن سے ملاقات کی ۔
پوٹن نے کہاکہ دونوں ملکوں کو کثیرجہتی لائحہ عمل کے تحت مل کر کام کرناچاہیے۔
چین کے وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کو بین الاقوامی اُمور میں اسٹریٹجک تعاون اور عالمی اورعلاقائی مسائل کے پُرامن حل کیلئے بھی مل کرکام کرناچاہیے۔